January 24, 2025 | 08:26 am
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے لیے فیس میں 35 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے لیے فیس 15 ہزار ڈالر تک ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں نیپال کی سپریم کورٹ نے حکومت کو بلند پہاڑ سر کرنے کے لیے کوہِ پیماؤں کو محدود تعداد میں اجازت نامے جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پہاڑوں کے استعداد کا خیال رکھنا لازم ہے۔ اس لیے کوہ پیمائی کے لیے ایک مخصوص تعداد کا تعین کرنا ضروری ہے۔
دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیوں میں سے آٹھ نیپال میں ہیں جن میں دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی شامل ہے۔
مزید خبریں
-
ہماری صلاحیتوں پر شک نہیں کرنا چاہیے: محمد رضوان
-
پی سی بی پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے ویزوں کیلئے کوشاں
-
کیوی کرکٹرز پاکستان کی میزبانی سے خوش
-
ایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آوٹ ہوگئے
-
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے
-
چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، سول ایوی ایشن نے ائیرلائنز کو نوٹم جاری کردیا
-
بابرا عظم کی اسٹرینتھ نمبرتین پر بیٹنگ، وہیں کھیلنا چاہیے: محمد عامر
-
چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس بلیک ہونے لگے، قیمت 13سے 15لاکھ
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
-
چیمپئنز ٹرافی: وارم اپ میچ، جنوبی افریقہ کی پاکستان شاہینز کو تین وکٹوں سے شکست
-
آئی سی سی نے چیمپئز ٹرافی کی تیاری کی ویڈیو جاری کردی
-
حارث روف نے نیٹ پر بولنگ شروع کردی