بابر اعظم پر الزام لگانے والی خاتون کو عدالت نے طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی خاتون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
عدالت عالیہ میں جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے بابر اعظم کی درخواست پر 2021ء سے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے، خاتون نے بابر اعظم پر ہراساں کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے مقامی عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس حکم کو بابر اعظم نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، بابر اعظم کے وکیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا، خاتون نے بےبنیاد الزامات لگا کر شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ ایڈیشنل سیشن جج کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
-
چیمپئنز ٹرافی: پاک فضائیہ کے شاندار فلائی پاسٹ کی ویڈیو
-
بابر اعظم سے ون ڈے رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھن گئی
-
چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ
-
چیمپئنز ٹرافی: ینگ، لیتھم کی سنچریاں، پاکستان کو 321 رنز کا ہدف
-
چیمپئنز ٹرافی کے میچز کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل
-
شائقین نیشنل اسٹیڈیم یہ چیزیں بلکل بھی لے کر نہ جائیں
-
وہاب ریاض نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کی سُنہری یادیں تازہ کردیں
-
نیشنل اسٹیڈیم میں کئی مقامات پر بھارتی پرچم اور نام موجود: پی سی بی
-
چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ آج، کراچی کا ٹریفک پلان کیا ہوگا؟
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان کا نیا جنگی کھیل کیوں بن رہی ہے؟
-
تمام ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی: محسن نقوی
-
آئی سی سی نے کمنٹیٹرز کی گفتگو کو دوسرا رخ دے کر دلچسپ انداز میں پیش کردیا