January 23, 2025 | 03:46 pm

ملتان کی کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں ہے: سعود شکیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ ملتان کی کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں ہے، نئے بال پر بیٹنگ کرنا یہاں بہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کا اچھا ٹوٹل ہو جائے تو میچ پر گرپ بن جاتی ہے، میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں میری پرفارمنس سے ٹیم جیتے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ٹاپ ٹین بیٹرز میں ہوں، زیادہ اچھا ہوتا ہے کہ اپکی پرفارمنس سے ٹیم جیتے اور رینکنگ بھی اوپر جائے۔

علم میں رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔