January 23, 2025 | 01:22 pm

چیمپئنز ٹرافی: نیشنل اسٹیڈیم کب تک تیار ہوجائے گا؟

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام جاری ہے۔

اس بارے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر بلال چوہان کا بتانا ہے کہ نئی بلڈنگ کا سارا کام 31 جنوری تک مکمل ہو جائے گا۔

بلال چوہان کا بتانا ہے کہ پہلے فلور پر پلیئرز ڈریسنگ روم کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسرا اور تیسرا فلور بھی مکمل ہے وہاں صفائی کا کام جاری ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر بلال چوہان نے کہا کہ چوتھے فلور پر پارٹیشن بنائی جا رہی ہے یہ کام بھی دو دن میں مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئی بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر دو نئے اسٹینڈز 28 جنوری تک تعمیر ہوجائیں گے۔

دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل مینجر ارشد خان نے بتایا کہ فلڈ لائٹس کی تنصیب کے لیے پول پر فریمز کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے، تین فریم مکمل ہوچکے ہیں اور دو دن میں بقیہ تین فریمز بھی مکمل ہوجائیں گے۔