قذافی اسٹیڈیم کی نئی جھلک دنیا کے سامنے پیش
قذافی اسٹیڈیم لاہور نئے اور انتہائی خوبصورت روپ میں دنیا کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میگا ایونٹ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم کو نئے انداز سے تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی کے چیرمین محسن نقوی کی ذاتی کوششوں اور گہری دلچسپی کے سبب اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام اور تزئین اور آرائش صرف پانچ ماہ کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچ رہی ہے۔
پی سی بی چیرمین محسن نقوی اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کی بروقت تکیمل کی خود نگرانی کرتے رہے ہیں، قذافی اسٹیڈیم محسن نقوی کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ دنیا کے دیگر عالمی معیار کے اسٹیڈیمز کی طرح نظر آئے۔
اسٹیڈیم کو پیشہ ورانہ انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ شائقین ،میڈیا ،کھلاڑی اور آفیشلز کھیل کے ایک ایک لمحے سے بھرپور انداز میں لطف اٹھاسکیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں اسٹینڈز میں کرسیوں کی تنصیب کا کام آخری مرحلے میں ہے اور ایک ڈیجیٹل اسکرین کا کام مکمل جبکہ دوسری بھی چند روز میں مکمل ہوجائے گی۔
فلڈ لائٹس ٹاورز اب نئے بلب کے ساتھ روشن ہوں گے جو شائقین کے لیے ایک خوبصورت نظارہ ہوگا۔
اُمید ہے کہ آئندہ دس روز میں تمام کام مکمل ہوجانے کے بعد اسٹیڈیم پی سی بی انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا تاکہ سہ فریقی سیریز کی تیاریاں کی جاسکیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی سہ فریقی سیریز کے میچوں کی میزبانی بھی کرے گا۔
قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو کرکٹ کے دو روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
-
شاہین شاہ آفریدی پہلی بار لنکا پریمیئر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے
-
پاکستان ویمنز انڈر 19 اور جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 کے درمیان ٹی20 سیریز کا آج سے آغاز
-
نو عمر لڑکے سے زیادتی کے الزام میں فیفا ورلڈ کپ سے ڈراپ ہونے والا ریفری چل بسا
-
فیفا ورلڈکپ میں فرانس اور اسپین کا پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا
-
ناصر حسین نے اینڈی فلاور کو میک کولم کا بہترین متبادل قرار دے دیا
-
ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان ٹیم نے کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کرلی
-
دورۂ ویسٹ انڈیز پر کپتان بابراعظم کا ذمہ داری ملنے پر فخر کا اظہار
-
فائقہ ریاض کامن ویلتھ گیمز سے قبل انفرادی ٹریننگ پر مجبور
-
ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے تیار
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جدید GPS پلیئر ٹریکنگ سسٹم متعارف کرا دیا
-
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم آج ویسٹ انڈیز روانہ
-
آئی سی سی اجلاس، ون ڈے کرکٹ کو 40 اوورز تک محدود کرنے کی بات نہ ہوسکی

