January 23, 2025 | 08:39 am

قذافی اسٹیڈیم میں شائقین لائٹس شو سے بھی لطف اندوز ہوں گے

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں لائٹس شو کی ٹیسٹنگ کا کام بھی شروع کر دیا گیا، کرکٹ فینز لائٹس شو سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

قذافی اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاورز کے ساتھ لائٹس شو کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

چھ فلڈ لائٹس ٹاورز کی بھی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، فلڈ لائٹس ٹاورز پر نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔

علم میں رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہورہا ہے۔