قذافی اسٹیڈیم لاہور کے فلڈ لائٹس ٹاور کو روشن کردیا گیا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے، اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاور کو روشن کردیا گیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور کے 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی لائٹس کو تبدیل کیا گیا ہے۔ تمام ٹاورز میں جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جاچکی ہیں۔
تمام ٹاورز کی لائٹس کو ایک کے بعد ایک روشن کرکے چیک کیا جا رہا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، 30 جنوری تک قذافی اسٹیڈیم کے تمام کام مکمل کرنے کی ٹائم لائن دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔
بھارت اس ایونٹ کے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں ایونٹ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
-
محسن نقوی کا پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے لیے خوشخبریوں کا عندیہ
-
زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے کورٹنی والش کی خدمات حاصل کرلی
-
پی ایس ایل سیزن 11سے متعلق گورننگ کونسل کا اجلاس
-
اسٹیواسمتھ کا بابراعظم کواسٹرائیک نہ دینے کیلئے سنگل لینے سے گریز
-
ساف فٹسال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیدی
-
انڈین اوپن بیڈمنٹن، بھارت میں انتظامات و سہولتوں پر تنقید
-
بگ بیش لیگ: اسٹیو اسمتھ کی برق رفتار سنچری، ٹیم کو کامیابی دلوادی
-
مائیک ہیسن کے فیملی کے ہمراہ لاہور کے سیر سپاٹے
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ
-
انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلش ٹیم نے پاکستان کو 37 رنز سے ہرا دیا
-
پنجاب میں خواتین کیلئے سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ کرانے کا اعلان
-
انڈین اوپن بیڈمنٹن: مینز سنگل کا میچ پرندے کی بِیٹ گرنے کے سبب رک گیا