January 22, 2025 | 11:06 am

پنجاب پولیس نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کر دیں

رپورٹ: احمد فراز۔۔۔ پنجاب پولیس نے چیمپئنز ٹرافی 2025کی تیاریاں شروع کر دیں اور اس بارے میں پولیس حکام کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کے لیے 12ہزار564افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے 7618 جبکہ راولپنڈی میں ہونے والے میچ کے لیے 4535 اسپیشل برانچ کے 411افسران و اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی فضافی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ فوج اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل ہو گی۔

پنجاب پولیس کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا، سکیورٹی کو حتمی شکل جلد دی جائے گی اور سیف سٹی کے کیمروں سے تمام روٹس کی نگرانی کی جائے گی۔

پاکستان میں 17 فروری پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز شروع ہو ں گے، لاہور میں پہلا میچ 22اور 27فروری کو جبکہ راولپنڈی میں میچ 25فروری کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لاہور میں گروپ میچز 22 ۔26 اور 28 فروری جبکہ راولپنڈی میں میچز 24 ۔25 اور 27 فروری کو ہوں گے۔