چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کٹ پر پاکستان کا نام ہوگا یا نہیں ہوگا؟ آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی کٹ پر میزبان ملک پاکستان کا نام نہیں جانے دے گی۔
اس بارے میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کٹ نہیں ملی اور تمام ٹیموں کی کٹ پر آئی سی سی کا منظور شدہ لوگو استعمال ہوگا، اس کا استعمال لازمی ہے ۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا دعوی کررہا ہے کہ بھارتی ٹیم لوگو پر پاکستان کا نام ہٹا دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ٹیمیں پلیئنگ اورٹریننگ کٹس آئی سی سی کومنظوری کیلئے بھیجتی ہیں۔’’لوگو‘‘ کا درست استعمال نہ ہونے پر آئی سی سی کٹ کو مسترد کر دیتی ہے۔’’لوگو‘‘ کا درست استعمال نہ کرنا کلودنگ اینڈ ایکوپمنٹ ریگولیشن کی خلاف ورزی ہوگی ۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین ہے کہ عالمی باڈی اپنے قوانین پرعمل درآمد کرائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر بھارت نے شرٹ پر پاکستان کا نام لکھنے سے انکارکردیا ہے۔
گزشتہ برس ایشیا کپ کے موقع پربھی تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے ’’لوگو‘‘ پرمیزبان پاکستان کا نام درج نہ کرنے کی منظوری دی تھی۔
بھارتی ٹیم کی کٹ پر پاکستان کا نام تحریر نہیں تھا۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ بھارتی کپتان روہت شرما ٹورنامنٹ سے قبل پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کیلئے پاکستان آئیں گے لیکن اس متعلق آئی سی سی خاموش ہے۔
-
ومبلڈن ٹینس: کارلوس الکاریز ٹیلر فرٹز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
رانا مشہود سے خواتین قومی نیٹ بال پلیئرز کی ملاقات
-
لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز مکمل، ٹیموں کا اعلان
-
پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی
-
پاکستان انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
دورۂ انگلینڈ کیلئے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان
-
8 پاکستانی کھلاڑی تھائی لینڈ میں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کیلئے منتخب
-
ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں بھارت کھل کر سامنے آ گیا
-
سلمان علی آغا نے اپنی فلم کا ہیرو ، ولن ، سنگر اور ناکام عاشق سب کے نام بتا دیئے
-
جوروٹ کیرئیر کی 37ویں سنچری سے صرف ایک رن کی دوری پر
-
بھارت کی خاتون ٹینس کھلاڑی کو باپ نے قتل کردیا
-
پی سی بی کو ڈومیسٹک اور ہائی پرفارمنس کیلئے کوچز کی تلاش، پچھلے کوچز کو فارغ کرنے کا فیصلہ