January 22, 2025 | 08:47 am

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سعود شکیل کو کپتان بنانے کا فیصلہ

رپورٹ: عبدالماجد بھٹی۔۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل کو کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذمے دار ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اوپننگ کریں گے۔ انتظامیہ اب سعودشکیل اور معین خان کے کمبی نیشن کے ساتھ2025کا سیزن کھیلنا چاہتی ہے۔

گذشتہ سال کے تلخ تجربے کے بعد گلیڈی ایٹرز نے شین واٹسن کا معاہدہ ایک سال پہلے ختم کردیا۔

ذرائع کے مطابق معین خان ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ سرفراز احمد کو ڈائریکٹر کرکٹ کی ذمے داری دینے کا امکان ہے۔

سرفراز اس وقت چیمپئنز کپ کے مینٹور ہیں لیکن پی ایس ایل کی فرنچائز کے لئے کام کرسکتے ہیں مگر اس دوران انہیں پی سی بی کی تنخواہ نہیں ملے گی۔