آسٹریلین اوپن: نوواک جوکووچ الکاریز کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں جوکووچ نے اسپینش کھلاڑی الکاریز کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔
میلبورن میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جوکووچ پہلے سیٹ میں اچھا کھیل پیش نہ کرسکے اور 6-4 سے ہار گئے لیکن اُس کے بعد اگلے تینوں سیٹس میں جوکووچ نے اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کیا اور نوجوان اسپینش کھلاڑی الکاریز کو مات دی۔
یہ کوارٹر فائنل 3 گھنٹے 37 منٹ جاری رہا جس میں جوکووچ نے 6-4، 4-6، 3-6، اور 4-6 سے فتح پائی۔
ویمن سنگلز میں دفاعی چیمپئن بیلاروس کی ارینا سبالینکا کا ٹائٹل جیتنے کا مشن جاری ہے، وہ کوارٹر فائنل میں روسی حریف انستاسیا کو شکست دےکر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
اُنہوں نے تین سیٹ کے مقابلے کے بعد 2-6، 2-6 اور 3-6 کے اسکور سے حریف پر فتح پائی، سیمی فائنل میں اُن کا مقابلہ اسپین کی پاؤلا بڈوسا سے ہوگا جنہوں نے امریکا کی کوکوگف کو اپ سیٹ شکست دے کر پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
-
چیمپئنز ٹرافی: شائقین کی دلچسپی کیلئے ٹکٹس کی نئی کیٹیگری، قیمت ایک کروڑ 52 لاکھ
-
چیمپئنز ٹرافی: پاک فضائیہ کے شاندار فلائی پاسٹ کی ویڈیو
-
بابر اعظم سے ون ڈے رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھن گئی
-
چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ
-
چیمپئنز ٹرافی: ینگ، لیتھم کی سنچریاں، پاکستان کو 321 رنز کا ہدف
-
چیمپئنز ٹرافی کے میچز کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل
-
شائقین نیشنل اسٹیڈیم یہ چیزیں بلکل بھی لے کر نہ جائیں
-
وہاب ریاض نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کی سُنہری یادیں تازہ کردیں
-
نیشنل اسٹیڈیم میں کئی مقامات پر بھارتی پرچم اور نام موجود: پی سی بی
-
چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ آج، کراچی کا ٹریفک پلان کیا ہوگا؟
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان کا نیا جنگی کھیل کیوں بن رہی ہے؟
-
تمام ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی: محسن نقوی