January 21, 2025 | 10:18 am

پاکستان کرکٹرز کا آرام آج بھی پریکٹس نہیں ہوگی

ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو127رنز سے شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم نے پیر کو آرام کیا اور آج منگل کو بھی پریکٹس سیشن نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین ٹیم آج پریکٹس کرے گی۔پاکستانی ٹیم بدھ اور جمعرات کو ملتان اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

پاکستان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کو اسپن کے جال میں پھنسا کر کھیل کے تیسرے دن ہی 127 رنز سے شکست دے دی تھی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے کھیلا جائے گا۔