ساجد اور نعمان نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اُدھیڑ دی ، 137 پر آل آؤٹ

پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم پر ساجد خان ور نعمان علی قیامت بن کر ٹوٹ پڑے۔
ساجد خان نے ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آرڈر کے پراخچے اڑائے اور پھر رہی سہی کسر نعمان علی نے پوری کرکے ویسٹ انڈیز کو مشکلات سے دوچار کردیا۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 10 کے مجموعی اسکور پر گری جب میکائیل لوئس نے 1 رن بنایا پر پھر کیاسی کارٹی صفر پر ، کپتان کریک براتھویٹ کو 21 کے مجموعی اسکور پر 11 رنز اور کیون ہوج 22 کے مجموعی اسکور پر 4 رنز پر آؤٹ ہوگئے اور یوں یہ چاروں کھلاڑی ساجد خان کی گھومتی ہوئی گیند کا شکار بنے۔
ان کے جسٹن گریو 34 کے مجموعی اسکور پر 4 رنز ، وکٹ کیپر بیٹر ٹیون لمچی 42 کے مجموعی اسکور پر 6، الیک 51 کے اسکور پر 6 رنز بنا کر پویلین کی جانب لوٹے اور کیون سنسلر 66 کے مجموعی اسکور پر 11 رنز بنا سکے۔
گڈیش موتی 91 کے مجموعی اسکور پر صرف 19 رنز ہی ٹیم کے لیے جوڑ سکے اور یہ پانچوں کھلاڑی نعمان علی کی ناچتی ہوئی گیند کا ہدف بنے اور جیڈن سیلز 22 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ جومل وارکن 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
یوں مہمان ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوکر 93 رنز کے خسارے میں چلی گئی، ساجد خان نے 4 نعمان علی نے 5 اور ابرار احمد نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
-
چیمپئنز ٹرافی: شائقین کی دلچسپی کیلئے ٹکٹس کی نئی کیٹیگری، قیمت ایک کروڑ 52 لاکھ
-
چیمپئنز ٹرافی: پاک فضائیہ کے شاندار فلائی پاسٹ کی ویڈیو
-
بابر اعظم سے ون ڈے رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھن گئی
-
چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ
-
چیمپئنز ٹرافی: ینگ، لیتھم کی سنچریاں، پاکستان کو 321 رنز کا ہدف
-
چیمپئنز ٹرافی کے میچز کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل
-
شائقین نیشنل اسٹیڈیم یہ چیزیں بلکل بھی لے کر نہ جائیں
-
وہاب ریاض نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کی سُنہری یادیں تازہ کردیں
-
نیشنل اسٹیڈیم میں کئی مقامات پر بھارتی پرچم اور نام موجود: پی سی بی
-
چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ آج، کراچی کا ٹریفک پلان کیا ہوگا؟
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان کا نیا جنگی کھیل کیوں بن رہی ہے؟
-
تمام ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی: محسن نقوی