January 18, 2025 | 10:35 am

اسٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز فروخت کیلئے پیش

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز فروخت کے لیے پیش کر دیے ہیں۔

لاہور اور کراچی کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز کی فروخت کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نئے تعمیر شدہ ہاسپٹیلیٹی باکسز کے سیلز رائٹس چیمپئنز ٹرافی، باہمی انٹرنیشنل سیریز اور پی ایس ایل کے لیے ہیں۔

پی سی بی نے اسٹیدیمز کی اپ گریڈیشن کے دوران جدید باکسز بھی تعمیر کیے ہیں، قذافی اسٹیڈیم کی پویلنز کی بلڈنگ کے اوپر باکسز بنائے گئے ہیں۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھی ہاسپٹیلیٹی باکسز نئے تعمیر کیے گئے ہیں۔

ہاسپٹیلیٹی باکسز کے فروخت کے لیے 3 فروری تک فنانشیل پروپوزل جمع کرائے جا سکتے ہیں۔