پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ

پاکستان اور ویسٹ اندیز کے درمیان ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
آج دوسرے دن کا آغاز چار کھلاڑی آؤٹ اور 143 رنز سے پاکستان نے اننگز آگے بڑھائی ، سعود شکیل 51 اور محمد رضوان 56 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
مگر پھر 187 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے پھر ان کے بعد سلمان علی آغا 197 کے مجموعی اسکور پر صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
پاکستان ٹیم کا اسکور جب 200 ہوا تو اسپنر نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے چل دیئے پھر وکٹ پر جمے ہوئے محمد رضوان 71 رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ خرم شہزاد 7 رنز جوڑ سکے۔
علم میں رہے کہ ملتان میں دھند کے باعث پہلے دن کا آغاز صبح 9 بجے ہونے کے بجائے دوپہر 1 بجے ہوا اور پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے دن کی پہلی وکٹ 16 کے مجموعی اسکور پر ڈیبیو کرنے والے نوجوان اوپننگ بیٹر محمد ہریرہ کی گری جو صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے پھر ان کے بعد کپتان شان مسعود 20 کے مجموعی اسکور پر 11 رنز کر چلتے بنے۔
پاکستان ٹیم کو تیسرا نقصان کامران غلام کی صورت میں اٹھانا پرا جو 31 کے مجموعی اسکور صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور پھر قومی ٹیم کا اگلا نقصان بابراعظم کا ہوا جو 46 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بنا کر ڈریسنگ روم کی جانب لوٹے۔
ایسے میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سعود شکیل سے ٹیم کو سہارا دیا اور یوں ان کے درمیان اب تک 97 رنز کی رنز کی شراکت داری قائم ہوچکی ہے اور یہ دونوں کھلاڑیوں بالترتیب 51 اور 56 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
مہمان ٹیم ویسٹ اندیز کی جانب سے اب تک فاسٹ بولر جیڈن سیلز اور اسپنر جومل ورکین نے تین، تین وکٹ اپنے نام کی جبکہ کیون سنسلر نے 2 اور گڈا کیش نے ایک وکٹ حاصل کی۔
-
چیمپئنز ٹرافی: شائقین کی دلچسپی کیلئے ٹکٹس کی نئی کیٹیگری، قیمت ایک کروڑ 52 لاکھ
-
چیمپئنز ٹرافی: پاک فضائیہ کے شاندار فلائی پاسٹ کی ویڈیو
-
بابر اعظم سے ون ڈے رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھن گئی
-
چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ
-
چیمپئنز ٹرافی: ینگ، لیتھم کی سنچریاں، پاکستان کو 321 رنز کا ہدف
-
چیمپئنز ٹرافی کے میچز کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل
-
شائقین نیشنل اسٹیڈیم یہ چیزیں بلکل بھی لے کر نہ جائیں
-
وہاب ریاض نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کی سُنہری یادیں تازہ کردیں
-
نیشنل اسٹیڈیم میں کئی مقامات پر بھارتی پرچم اور نام موجود: پی سی بی
-
چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ آج، کراچی کا ٹریفک پلان کیا ہوگا؟
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان کا نیا جنگی کھیل کیوں بن رہی ہے؟
-
تمام ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی: محسن نقوی