January 17, 2025 | 03:38 pm

پہلے سیشن میں پاکستان کے 4 وکٹ پر 86 رنز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن چائے کے وقفے تک پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے آج کی پہلی وکٹ ڈیبیو کرنے والے نوجوان اوپننگ بیٹر محمد ہریرہ کی گری جو صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے پھر ان کے بعد کپتان شان مسعود 20 کے مجموعی اسکور پر 11 رنز کر چلتے بنے۔

پاکستان ٹیم کو تیسرا نقصان کامران غلام کی صورت میں اٹھانا پرا جو 31 کے مجموعی اسکور صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور پھر قومی ٹیم کا اگلا نقصان بابراعظم کا ہوا جو 46 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بنا کر ڈریسنگ روم کی جانب لوٹے۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے اس وقت وکٹ پر سعود شکیل 33 اور محمد رضوان 18 رنز کے ساتھ موجود ہیں اور 28 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔

علم میں رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ملتان ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آج ٹاس صبح 9 بجے ہونا تھا مگر ملتان میں دھند کے سبب میچ کا ٹاس  دن 1 بجے ہوا۔