قومی ٹیم کے سابق کپتان کو 14 سال کی سزا سنا دی گئی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال کی سزا سنا دی گئی۔
ورلڈ کپ 1992 کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سنایا۔
احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید با مشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان جرمانے کی ادائیگی نہیں کرتے تو انہیں مزید 6 ماہ قید کی سزا ہو گی جبکہ بشریٰ بی بی اگر جرمانہ ادا نہیں کرتیں تو انہیں مزید 3 ماہ جیل میں گزارنا پڑیں گی۔
اس کے علاوہ عدالت نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو حکومتی تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا جبکہ جج کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد سابق کپتان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا اور فیصلہ سنانے کے بعد جج ناصر جاوید رانا عدالت سے روانہ ہوگئے۔
-
کیوی کرکٹرز پاکستان کی میزبانی سے خوش
-
ایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آوٹ ہوگئے
-
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے
-
چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، سول ایوی ایشن نے ائیرلائنز کو نوٹم جاری کردیا
-
بابرا عظم کی اسٹرینتھ نمبرتین پر بیٹنگ، وہیں کھیلنا چاہیے: محمد عامر
-
چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس بلیک ہونے لگے، قیمت 13سے 15لاکھ
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
-
چیمپئنز ٹرافی: وارم اپ میچ، جنوبی افریقہ کی پاکستان شاہینز کو تین وکٹوں سے شکست
-
آئی سی سی نے چیمپئز ٹرافی کی تیاری کی ویڈیو جاری کردی
-
حارث روف نے نیٹ پر بولنگ شروع کردی
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے محسن نقوی نے دبئی سے ملے باکس کو فروخت کیلئے کہہ دیا
-
ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی