بھارت کی ایک بار پھر تنگ نظری، ثاقب محمود تاحال ویزہ کے منتظر

انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے لیے انگلینڈ کے پاکستانی نژاد فاسٹ بولر ثاقب محمود دورہ بھارت کے لئے تاحال ویزہ کے منتظر ہیں۔
اس معاملے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ پر اُمید ہیں کہ اگلے ایک دو روز میں ثاقب محمود کو ویزہ جاری کردیا جائےگا۔
علم میں رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ایڈن گارڈن میں ہوگا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بھی بھارت ایسی حرکتیں کرتا آیا ہے جس کی مثال ہمیں پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے ملتی ہے۔
سال 2023 میں دورہ بھارت کے کیلئے ویزا ایشو کے باعث عثمان خواجہ آسٹریلوی اسکواڈ کے ہمراہ بھارت روانہ نہیں ہوسکے تھے مگر پھر بلآخر بھارتی ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا تھا اور عثمان خواجہ بھارت پہنچ گئے تھے۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس سے قبل عثمان خواجہ کو سال 2011 میں بھی بھارت جانے کے لیے ویزا ایشو کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہیں 2011 میں چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے بھارت جانا تھا۔
عثمان خواجہ نے سال 2011 میں بھی ویزا نہ دینے پر آواز اٹھائی تھی اور کہا تھا کہ انڈیا ویزا ڈپارٹمنٹ کو اپنے ایشوز حل کرنے چاہیئے۔
اس کے علاوہ ایسا ہی ایک اور واقعہ پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر شعیب بشیر کے ساتھ سال 2024 کے ابتداء میں پیش آیا تھا۔
بھارتی حکومت نے پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر شعیب بشیر کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیےویزہ جاری نہیں کیا تھا اور ویزے میں تاخیر کی وجہ سے شعیب بشیر بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے آؤٹ ہو گئے تھے تاہم تاخیر کے بعد بھارتی حکومت نے شعیب بشیر کو ویزہ جاری کر دیا تھا۔
-
پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی ہرا دیا
-
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی قومی کرکٹرز پر سخت تنقید
-
پاکستان ٹیم کی ہیگلے اوول گراؤنڈ میں روایتی ویلکم تقریب
-
چیمپئنز ٹرافی کی جیت پر بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا
-
پاکستانی فینز ہم سے خوش نہیں کیونکہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
رمضان میں کرکٹ کا بخار، معروف کرکٹ ویب سائٹ نے کراچی کی ویڈیو جاری کردی
-
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ملک بھر میں سفر شروع
-
پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 اتوار کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم اینڈ اوے سیریز میں جرمانوں کا سامنا
-
چار ٹیمیں بھارتیوں کی، پاکستانی کرکٹرز کیلئے انگلش ’’دی ہنڈریڈ‘‘ لیگ کے راستے بند
-
پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنےکا فیصلہ
-
ٹائیگر ووڈ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں