چیمپئنز ٹی 20 کپ میں اسٹالینز نے ڈالفنز کو شکست دے دی
چیمپئنز ٹی کپ میں آج دن کے کھیلے گئے پہلے میچ میں ا سٹالینز نے ڈالفنز کو5رنز سے ہرا دیا، محمد محسن نے کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایورڈ اپنے نام کیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں ڈالفنز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں انہیں جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف ملا۔
اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، اوپننگ بیٹر یاسر خان نے 33 گیندوں میں 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 36 رنز بنائے جبکہ ان کے ساتھی اوپننگ بیٹر معاذ صداقت نے 23 رنز اسکور کئے۔
کپتان محمد حارث 7 رنز بنا سکے اور محمد محسن نے 32 گیندوں کی بدولت 4 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، حسنین طلعت 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں میں 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ڈولفنز کی جانب سے محمد رمیز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کپتان فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو ایل بی ڈبلو کیا۔
ٹیم ڈالفنز 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر185 رنز بنا سکی۔صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں میں 59 رنز بنائے جبکہ ان کے ساتھی اوپننگ بیٹر مرزا طاہر بیگ بغیر کوئی رن بنائے 3 گیندیں کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔
محمد حریرہ 24، قاسم اکرم 37، عمر امین 5 اور وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان فہیم اشرف 25، سمین گل 0 اور سلمان ارشاد نے 6 رنز بنائے، محمد رمیز اور احسان اللہ بالترتیب 3 اور 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
مہران ممتاز، محمد علی اور عثمان طارق نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عبید شاہ اور حسین طلعت کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
ایونٹ میں آج کا دوسرا میچ پینتھرز اور مارخورز کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔
-
نوواک جوکووچ کا گیارہویں مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے کاخواب چکنا چور
-
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم کے باہر بھی فنشنگ کے کام میں تیزی آ گئی
-
آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم شامل نہیں
-
دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان
-
چیمپئنز ٹرافی: مختلف ٹیموں کے پاکستان میں پریکٹس میچز کا امکان کم
-
قذافی اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن میں شامل مزدوروں کو ظہرانہ دینے کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم میں دو جدید اسکرینیں نصب
-
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ
-
بابر اعظم پر الزام لگانے والی خاتون کو عدالت نے طلب کرلیا
-
سندھ حکومت کے ایتھلیٹس کو دیے گئے چیکس میں متعدد غلطیاں، کھلاڑی و والدین پریشان
-
ملتان کی کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں ہے: سعود شکیل
-
چیمپئنز ٹرافی: نیشنل اسٹیڈیم کب تک تیار ہوجائے گا؟