بابر اعظم پر ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت میں پیش
لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پر ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی خاتون اپنی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گئیں۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس وحید خان نے قومی کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی۔
لاہور ہائی کورٹ نے سابق کپتان بابر اعظم پر ہراسانی مقدمے کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر کرکٹر کے وکیل پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے بابر اعظم کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ 2021ء کی درخواست ہے، ہر مرتبہ آپ کیس ملتوی کرنے کی درخواست دائر کرتے ہیں؟
اس پر بابر اعظم کے وکیل کے ایسوسی ایٹ نے بتایا کہ سینئر وکیل بیرسٹر حارث عظمت موجود نہیں لہٰذا کیس ملتوی کیا جائے۔
دوسری جانب خاتون درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ زنا کا کیس ہے، کرکٹر بابر اعظم شادی کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کرتے رہے ہیں اور انہوں نے خاتون کے 12 لاکھ روپے بھی دینے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے بابر اعظم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
-
نوواک جوکووچ کا گیارہویں مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے کاخواب چکنا چور
-
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم کے باہر بھی فنشنگ کے کام میں تیزی آ گئی
-
آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم شامل نہیں
-
دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان
-
چیمپئنز ٹرافی: مختلف ٹیموں کے پاکستان میں پریکٹس میچز کا امکان کم
-
قذافی اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن میں شامل مزدوروں کو ظہرانہ دینے کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم میں دو جدید اسکرینیں نصب
-
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ
-
بابر اعظم پر الزام لگانے والی خاتون کو عدالت نے طلب کرلیا
-
سندھ حکومت کے ایتھلیٹس کو دیے گئے چیکس میں متعدد غلطیاں، کھلاڑی و والدین پریشان
-
ملتان کی کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں ہے: سعود شکیل
-
چیمپئنز ٹرافی: نیشنل اسٹیڈیم کب تک تیار ہوجائے گا؟