December 13, 2024 | 09:44 am

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 17 دسمبر سے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لیے جنوبی افریقہ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

ٹیمبا باوما کی قیادت میں اوٹنیل بارٹمین، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، تبریز شمسی اور وکٹ کیپر بیٹر ہینرک کلاسن شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، اینڈائل، کاگیسو ربادا، ٹریسٹان اسٹبس، ریان رکیلٹن،ریسی وان ڈر ڈوسن اور 18 سالہ فاسٹ بولر کفوینا مافاکا کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کگیسو ربادا ورلڈ کپ 2023 کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان دن ڈے سیریز 17، 19 اور 22 دسمبر کو کھیلی جائے گی۔