December 13, 2024 | 08:21 am

جیسن گلیسپی کے استعفیٰ دینے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ریڈبال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے استعفے سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جیسن گلیسپی نےاپنے مطالبات نہ مانےجانے پرمستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اُن کی ناراضی سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہ رہنے پر شروع ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے دونوں فارمیٹ کا ہیڈ کوچ بننا چاہا اور مزید معاوضے کا بھی مطالبہ کیا مگر معاوضے میں اضافے کے مطالبے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انہیں پاکستان میں زیادہ رہنے کا کہا جس پر جیسن گلیسپی رضامند نہیں تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گیری کرسٹن نے بھی سیریزکےعلاوہ پاکستان میں رہنے سے انکار کیا تھا۔ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی اپنی پسند کے سپورٹ اسٹاف کا بھی مطالبہ کرتے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی اپنی پسند کے سپورٹ اسٹاف کا بھی مطالبہ کرتے تھے جبکہ مطالبات نہ مانے جانے پر جیسن گلیسپی نے عہدہ چھوڑنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

ذرائع کے مطابق جیسن گلیسپی نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا اور اب پی سی بی نے عاقب جاوید کو عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ جیسن گلیسپی نے ساوتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل استعفی دے دیا ہے جبکہ وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے بھی دورہ آسٹریلیا سے قبل استعفی دیا تھا۔