December 12, 2024 | 02:54 pm

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ:مارخورز نے اسٹالینز کو 3 رنز سے ہرا دیا

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں ٹیم مارخورز نے اسٹالینز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

ایونٹ میں آج کے کھیلے گئے پہلے میچ میں اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں مارخورز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

مارخورز کی جانب سے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے 32 گیندوں میں 5 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 39 رنز بنائے جبکہ ان کے ساتھی اوپننگ بیٹر خواجہ نافع نے 30 گیندوں میں 3 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 36 رنز اسکور کئے۔

محمد شہزاد نے 25 گیندوں میں 28 جبکہ افتخار احمد 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، محمد سرور نے 21 رنز بنائے اور عبد صمد اپنی پہلی ہی گیند پر طاہر حسین کی گیند پر محمد محسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

مارخورز کی جانب سے محمد نواز 28 اور سعد مسعود 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اور یوں مارخورز نے اسٹالینز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا۔

اسٹالینز کی جانب سے محمد علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ طاہر حسین نے 3 وکٹ حاصل کی ، شعیب ملک اور عثمان طارق نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹیم اسٹالینز  171 رنز کا ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام رہی اور صرف 3 رنز کی دوری پر میچ ان کے ہاتھوں سے نکل گیا۔

مارخورز کی جانب سے نثار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا

اسٹالینز کی جانب سے اوپننگ بیٹر یاسر خان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ معاذ صداقت نے 53 گیندوں میں 10 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے 22 رنز اسکور کئے جبکہ شعیب ملک 16 رنز بنا سکے، حسنین طلعت ن9، محمد محسن 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، تیمور خان اور عبید شاہ بالتریب 14 اور 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، یوں اسٹالینز 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔

مارخورز کی جانب سے نثار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ عاکف احمد، محمد عمران اور سرور آفریدی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

ایونٹ میں آج کا دوسرا میچ ڈالفنز اور لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جا رہے ہیں۔