کیا پی سی بی نے جیسن گلیسپی سے راہیں جدا کرنے کا ارادہ کر لیا ہے؟
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی کا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ مستقبل خدشات کا شکار ہے۔
ایک کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی کا جیسن گلیسپی پر اعتماد نہیں رہا ہے۔
علم میں رہے کہ پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ کا اعلان کیا تھا۔
اس کے علاوہ پی سی بی نے ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہیں کی، ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہیں ہو ئی، ٹم نیلسن کی اگست میں ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ تقرری ہو ئی تھی۔
ٹم نیلسن نے کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں توسیع کے حوالے سے انتظار کر رہا تھا مگر پی سی بی نے بتایا ہے کہ ان کی خدمات درکار نہیں ہیں۔
ٹم نیلسن نے یہ بھی کہا کہ ہم اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے تھے ، ساوتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے تیار تھے۔پی سی بی نے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو بھی اس حوالے سے نہیں بتایا ہے۔
-
نوواک جوکووچ کا گیارہویں مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے کاخواب چکنا چور
-
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم کے باہر بھی فنشنگ کے کام میں تیزی آ گئی
-
آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم شامل نہیں
-
دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان
-
چیمپئنز ٹرافی: مختلف ٹیموں کے پاکستان میں پریکٹس میچز کا امکان کم
-
قذافی اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن میں شامل مزدوروں کو ظہرانہ دینے کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم میں دو جدید اسکرینیں نصب
-
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ
-
بابر اعظم پر الزام لگانے والی خاتون کو عدالت نے طلب کرلیا
-
سندھ حکومت کے ایتھلیٹس کو دیے گئے چیکس میں متعدد غلطیاں، کھلاڑی و والدین پریشان
-
ملتان کی کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں ہے: سعود شکیل
-
چیمپئنز ٹرافی: نیشنل اسٹیڈیم کب تک تیار ہوجائے گا؟