چیمپئنز ٹی 20 کپ میں لائنز نے پینتھرز کو شکست دے دی
چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں لائنز نے پینتھرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں آج کے میچ میں لائنز نے ٹاس جیت کر پینتھرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے جواب ٹیم پینتھرز نے 19.2 اوورز میں 123 رنز بنائے۔
پینتھرز کی جانب سے دانش عزیز 34 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، انہوں نے 27 گیندوں میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اپننگ بیٹر عمر صدیق اور شرجیل خان بالتریب 26 اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حیدر علی 26، شاداب خان 8، مبصر خان 1، عماد بٹ 3، اسامہ میر 7، محمد عمر 4 اور محمد ابتصام بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
لائنز کی جانب سے شاہد عزیز نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا، موسا خان اور خوشدل شاہ کے حصے میں دو، دو وکٹ آئی اور اویس انور نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں ٹیم لائنز نے 14.3 اوورز میں 8 وکٹوں سے میچ اپنے نام کرلیا۔ لائنز کی جانب سے اوپننگ بیٹر امام الحق 45 رنز کے ساتھا نمایاں بیٹر رہے جبکہ ان کے ساتھی اوپننگ بیٹر حسن نواز نے 44 رنز اسکور کئے، شاہ زیب 28 اور اویس ظفر 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پینتھرز کی جانب سے مبصر خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی جبکہ لائنز کے ایک کھلاڑی حسن نواز رن آؤٹ ہوئے۔
-
نوواک جوکووچ کا گیارہویں مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے کاخواب چکنا چور
-
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم کے باہر بھی فنشنگ کے کام میں تیزی آ گئی
-
آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم شامل نہیں
-
دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان
-
چیمپئنز ٹرافی: مختلف ٹیموں کے پاکستان میں پریکٹس میچز کا امکان کم
-
قذافی اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن میں شامل مزدوروں کو ظہرانہ دینے کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم میں دو جدید اسکرینیں نصب
-
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ
-
بابر اعظم پر الزام لگانے والی خاتون کو عدالت نے طلب کرلیا
-
سندھ حکومت کے ایتھلیٹس کو دیے گئے چیکس میں متعدد غلطیاں، کھلاڑی و والدین پریشان
-
ملتان کی کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں ہے: سعود شکیل
-
چیمپئنز ٹرافی: نیشنل اسٹیڈیم کب تک تیار ہوجائے گا؟