December 11, 2024 | 01:24 pm

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی

انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

اسی فہرست میں انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا نمبر اور بھارت کے تلک ورما کی تیسری پوزیشن ہے جبکہ انگلش بیٹر جو بٹلر ایک درجہ ترقی کی بدولت پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان دو درجے ترقی کی بدولت چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ سابق کپتان بابراعظم دو درجے تنزلی کے باعث ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ کی فہرست پر نظر ڈالی جائے تو انگلینڈ کے عادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے وانند و ہسارانگا کی دوسری اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا کی تیسری پوزیشن ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی چھ درجہ ترقی پاکر 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔