پی سی بی سپر لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم، مزید پیسے لائے جائیں گے
رپورٹ: عبدالماجدبھٹی۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو بلندی پر لے جاکر مالی اعتبار سے پرکشش اور پروفیشنل بنانے کے لئے ایک الگ ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ماضی میں بھی اس بارے میں کوشش ضرور کی گئی لیکن عملی طور پر معاملات آگے نہ بڑ ھ سکے تھے۔ پی سی بی کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پی ایس ایل کے پہلے چیف ایگزیکٹیو ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر کے لئے موجودہ ڈائریکٹر انٹر نیشنل عثمان واہلہ مضبوط اُمیدوار ہیں۔
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے سلمان نصیر کی جگہ سمیر سید کو نیا سی او او مقرر کیا ہے۔ سلمان نصیر کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ پی ایس ایل کو دنیا کی بڑی لیگز میں لانے کے لئے اس کے معاملات پروفیشنل انداز میں چلائے جائیں۔ اس سلسلے میں پی سی بی کے آئین میں ترمیم کرکے پی ایس ایل سیکریٹریٹ بنایا جائے گا۔
قذافی اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ میں پی ایس ایل کا الگ آفس بنایا جائے گا لیکن اسٹاف چیئرمین پی سی بی کو رپورٹ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے سلمان نصیر کو ٹاسک دیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں مزید پیسہ لایا جائے۔
آئندہ سال دسویں ایڈیشن کو کرانا اس وقت پی سی بی کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے کیوں کہ اسی وقت بھارت میں آئی پی ایل ہورہی ہوگی اور دنیا کے بڑے کھلاڑی پی ایس ایل کے بجائے بھارت میں ایکشن میں ہوں گے۔
دسویں سال کے بعد پی ایس یل میں مزید دو ٹیموں کا اضافہ ہوگا۔ نئی فرنچائز کو فروخت کرنے کے لئے کئی بڑے بزنس ہاؤس اُمیدوار ہیں۔ پی سی بی نئی ٹیوں کو بھاری معاوضے کے عوض فروخت کرے گا۔ منگل کو پی سی بی نے پی ایس ایل ڈرافٹ کا نیا پرومو جاری کیا جس کے مطابق پلیئرز ڈرافٹ 11جنوری کو ہوگا۔
-
نوواک جوکووچ کا گیارہویں مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے کاخواب چکنا چور
-
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم کے باہر بھی فنشنگ کے کام میں تیزی آ گئی
-
آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم شامل نہیں
-
دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان
-
چیمپئنز ٹرافی: مختلف ٹیموں کے پاکستان میں پریکٹس میچز کا امکان کم
-
قذافی اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن میں شامل مزدوروں کو ظہرانہ دینے کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم میں دو جدید اسکرینیں نصب
-
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ
-
بابر اعظم پر الزام لگانے والی خاتون کو عدالت نے طلب کرلیا
-
سندھ حکومت کے ایتھلیٹس کو دیے گئے چیکس میں متعدد غلطیاں، کھلاڑی و والدین پریشان
-
ملتان کی کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں ہے: سعود شکیل
-
چیمپئنز ٹرافی: نیشنل اسٹیڈیم کب تک تیار ہوجائے گا؟