December 11, 2024 | 12:43 pm

مجھے امریکہ سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی آفر آئی تھی: محمداخلاق

رپورٹ: ارفع فیروز ذکی۔۔۔ چیمپئنز کپ کی ٹیم ڈالفنز کے وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق کا کہنا ہے کہ مجھے امریکہ سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی آفر آئی تھی مگر میں نے اپنی ساری کرکٹ پاکستان کے لیے اور پاکستان میں کھیلنی ہیں۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق نے کہا کہ میرا پاکستان کو چھوڑ کر کسی اور ملک پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

محمد اخلاق کہتے ہیں کہ موجودہ دور میں فٹنس بہت اہمیت کی حامل ہے، پہلے بھی فٹنس اچھی تھی اور مزید فٹنس بہتر کرنے کے لیے محنت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈبال اور وائٹ بال کرکٹ میں ایک ہی مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلتاہوں جس سے کامیابی ملتی ہے مگر ریڈبال کرکٹ کے لیے اپنی ٹیکنیک پر خصوصی محنت کرتاہوں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ ریڈبال فارمیٹ کھیل کر مختلف کنڈیشنر کا تجربہ اور شاٹس سیکھنے کا موقع ملتا ہے جو وائٹ بال میں کام آتا ہے۔

محمد اخلاق نے کہا کہ سرفراز احمد کے ساتھ سکٹ کیپنگ پر کافی تجربہ شیئر کررہےہیں، وکٹ کیپنگ میں بھی بہتری لانے کی کوشش کررہاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ پاکستان کے لیے ہانگ کونگ سکس کھیلنے گیاتھا جہاں پرفارمینس اچھی رہی جبکہ حالیہ ریڈبال اور گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں لوئیر آرڈر میں میچ وننگ اننگز بھی کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے کی آپشن ایک ہی ہوتی ہے، مشکل ہوتی ہے لیکن محنت جاری ہے، پی سی بی مختلف کیمپس میں بھی مدعو کرتےہیں، جہاں بھی موقع ملے پرفارمینس دینا ہدف ہوتاہے۔

محمد اخلاق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی مختلف فارمیٹ ہے جس کی تیاری الگ سے کی جاتی ہے، ٹی ٹوئنٹی کی پریکٹس اور ٹریننگ بھی مختلف ہے، مینجمنٹ بیٹنگ کے لیے جس پوزیشن پر زمہ داری دیتی ہے میں اسی پلان کے مطابق کھیلتاہوں۔