پاکستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کےپلئیر آف دی میچ اپنی بس مس کر بیٹھے تھے
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کے خلاف ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے پلئیر آف دی میچ جارج لینڈے میچ سےقبل ٹیم بس مس کر بیٹھے تھے۔
واضح رہے کہ جارج لینڈے کو کم بیک کے لیے تین سال ، تین ماہ اور دو دن انتظار کرنا پڑا اور جب انہیں پاکستان کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا ، لیکن اسٹیڈیم جانے کے لیے بس مس کر دی۔
اس بارے میں جارج لینڈے کا بتانا ہے کہ کسی وجہ سے میرا فون ٹائم سے 15 منٹ پیچھے تھا اور میں نے خود سے کہا کہ کہ ٹھیک ہے میں چار بجے نیچے جاؤں گا اور وقت سے پہلے بس میں بیٹھ جاؤں گا۔
جارج لینڈے نے بتایا کہ جب میں ہوٹل سے باہر آیا تو دیکھا کہ بس جا رہی ہے اور اس وقت بس کو جاتا دیکھنا میرے لیے کوئی اچھا احساس نہیں تھا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے جارج لینڈے نے کہا کہ خوش قسمتی سے وہاں پولیس اسکارٹ تھی اور وہ مجھے بس پر لے گئے مگر یہ میرے لیے بڑی شرمندگی کی بات تھی ، میں آئندہ لیٹ نہیں ہوں گا۔
واضح رہے کہ جارج لینڈے نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 24 گیندوں پر 48 رنز بنائے تھے اور اپنی بولنگ کے تحت جارج لینڈے نے 21 رنز دے کر 4 وکٹیں بھی حاصل کیں اور یوں کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔
-
نوواک جوکووچ کا گیارہویں مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے کاخواب چکنا چور
-
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم کے باہر بھی فنشنگ کے کام میں تیزی آ گئی
-
آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم شامل نہیں
-
دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان
-
چیمپئنز ٹرافی: مختلف ٹیموں کے پاکستان میں پریکٹس میچز کا امکان کم
-
قذافی اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن میں شامل مزدوروں کو ظہرانہ دینے کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم میں دو جدید اسکرینیں نصب
-
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ
-
بابر اعظم پر الزام لگانے والی خاتون کو عدالت نے طلب کرلیا
-
سندھ حکومت کے ایتھلیٹس کو دیے گئے چیکس میں متعدد غلطیاں، کھلاڑی و والدین پریشان
-
ملتان کی کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں ہے: سعود شکیل
-
چیمپئنز ٹرافی: نیشنل اسٹیڈیم کب تک تیار ہوجائے گا؟