سری لنکا کیخلاف کلین سوئپ فتح، جنوبی افریقا ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نمبر ون

جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے گئے جنوبی افریقا، سری لنکا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا، جس میں میزبان ٹیم نے 109 سے فتح اپنے نام کی۔
جنوبی افریقا نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیا اور ساتھ ہی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی۔
ٹیسٹ میچ کے آخری دن 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز 205 رنز 5 آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم 238 رنز پر سمٹ گئی۔
سری لنکا کی طرف سےدوسری اننگز میں کوشل مینڈس 46 اور کپتان دھننجایا ڈی سلوا 50 کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔
جنوبی افریقا کیشو مہاراج نے دوسری اننگز میں 5 جبکہ میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹ حاصل کیے۔
میزبان ٹیم نے ٹیسٹ میچ میں 109 رنز کی فتح کے ساتھ سیریز 0-2 سے اپنے نام کی اور اس کے ساتھ آسٹریلیا سے ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پہلی پوزیشن چھین لی۔
-
ومبلڈن ٹینس: کارلوس الکاریز ٹیلر فرٹز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
رانا مشہود سے خواتین قومی نیٹ بال پلیئرز کی ملاقات
-
لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز مکمل، ٹیموں کا اعلان
-
پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی
-
پاکستان انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
دورۂ انگلینڈ کیلئے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان
-
8 پاکستانی کھلاڑی تھائی لینڈ میں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کیلئے منتخب
-
ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں بھارت کھل کر سامنے آ گیا
-
سلمان علی آغا نے اپنی فلم کا ہیرو ، ولن ، سنگر اور ناکام عاشق سب کے نام بتا دیئے
-
جوروٹ کیرئیر کی 37ویں سنچری سے صرف ایک رن کی دوری پر
-
بھارت کی خاتون ٹینس کھلاڑی کو باپ نے قتل کردیا
-
پی سی بی کو ڈومیسٹک اور ہائی پرفارمنس کیلئے کوچز کی تلاش، پچھلے کوچز کو فارغ کرنے کا فیصلہ