ٹریوس ہیڈ اور محمد سراج کو سزا کا سامنا
آسٹریلیا کے بیٹر ٹریوس ہیڈ اور بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں محمد سراج نے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرنے پر اشتعال دلانے والا ایکشن کیا تھا جبکہ ٹریوس ہیڈ نے بھی نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ٹریوس ہیڈ اور محمد سراج ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کو سزا دینے کا باضابطہ اعلان کیا جانا ہے، آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ یا سخت تنبیہ کی جائے گی۔
میڈیا کے رپورٹس کے مطابق ان کا ماضی کا ریکارڈ سامنے رکھ کر معطلی کا فیصلہ بھی ممکن ہے۔
ٹریوس ہیڈ کو 140 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد محمد سراج نے اشتعال انگیز انداز میں جشن منایا تھا۔
آسٹریلوی سابق کرکٹرز اور کمنٹیٹرز نے بھی محمد سراج پر تنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 19 رنز کے ہدف کو آسٹریلیا نے با آسانی 10 وکٹوں پر حاصل کر لیا تھا۔
پانچ میچوں کی سیریز اب ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔
-
پاک بھارت میچ، محسن نقوی کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہونے لگے
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت میچ کاؤنٹ ڈاؤن شروع
-
جنوبی افریقی وکٹ کیپر نے دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا
-
ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو ہراکر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
محسن نقوی پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے کولمبو پہنچ گئے
-
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ویسٹ انڈین کرکٹر شیمار جوزف کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا
-
عثمان طارق کا خوف، بھارتی بیٹرز ان جیسے بولنگ ایکشن کیخلاف پریکٹس کرنے لگے
-
بھارتی بیٹرز پاکستانی فاسٹ بولر سے ڈرتے تھے اب اسپنر سے ڈرنے لگے ہیں: بھائی ابرار احمد
-
’ہینڈ شیک کیلئے 24 گھنٹے انتظار کرلیں‘، سوریا کمار کا صحافی کو جواب
-
ٹی 20 ورلڈ کپ: محسن نقوی اور جےشاہ کا کل اکٹھے میچ دیکھنےکا امکان
-
ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ نے عمان کو 96رنز سے شکست دے دی