December 09, 2024 | 12:11 pm

ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا کامیاب آغاز

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم نے کامیابی سے آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں پیرو کو دو ۔ ایک سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچز جیتے جبکہ عاصم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نور زمان نے رفائیل گالویز کو 11-1، 11-4، 13-15، 11-13 اور 13-11 سے شکست دی۔

ناصر اقبال نے اولونزو ایسکیوڈیرو کو گیارہ ۔ تین، گیارہ ۔ چار اور گیارہ ۔ دو سے ہرایا۔

عاصم خان کو ڈیاگو ایلیاز نے تین۔ صفر سے شکست دی تھی۔ پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ آج شام ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔