December 09, 2024 | 10:45 am
کیا جوش ہیزل ووڈ تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے؟
فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے بھارت کے خلاف تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا فیصلہ اگلے 24 گھنٹے میں ہوگا۔
واضح رہے کہ بورڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انجری کا سامنا کرنے والے جوش ہیزل ووڈ نے ایڈیلیڈ میں بھرپو بولنگ پریکٹس کی ہے۔
بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں جوش ہیزل ووڈ کی جگہ اسکاٹ بولینڈ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، اسکاٹ بولینڈ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں 105 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھی۔
اس بارے میں جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ میں کیسا محسوس کرتا ہوں اور کتنی بولنگ کر سکتا ہوں اگلے 24 گھنٹے میں واضح ہو جائے گا۔
جوش ہیزل ووڈ نے یہ بھی کہا کہ پہلے سے خاصا بہتر محسوس ہو رہا ہے ، بولنگ کے اثرات کیا سامنے آتے یہ دیکھنا ہو گا۔ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ہفتے سے شروع ہو گا۔
مزید خبریں
-
نوواک جوکووچ کا گیارہویں مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے کاخواب چکنا چور
-
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم کے باہر بھی فنشنگ کے کام میں تیزی آ گئی
-
آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم شامل نہیں
-
دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان
-
چیمپئنز ٹرافی: مختلف ٹیموں کے پاکستان میں پریکٹس میچز کا امکان کم
-
قذافی اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن میں شامل مزدوروں کو ظہرانہ دینے کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم میں دو جدید اسکرینیں نصب
-
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ
-
بابر اعظم پر الزام لگانے والی خاتون کو عدالت نے طلب کرلیا
-
سندھ حکومت کے ایتھلیٹس کو دیے گئے چیکس میں متعدد غلطیاں، کھلاڑی و والدین پریشان
-
ملتان کی کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں ہے: سعود شکیل
-
چیمپئنز ٹرافی: نیشنل اسٹیڈیم کب تک تیار ہوجائے گا؟