December 09, 2024 | 09:36 am

انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے ڈیون کانوے باہر

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہملٹن میں 14 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیون کانوے باہر ہوگئے ہیں۔

اس بارے میں نیوزی لینڈ کرکٹ کا بتانا ہے کہ ڈیون کانوے پہلے بچے کی ولادت کے باعث تیسرا ٹیسٹ میچ مس کریں گے۔

لہٰذا ب ڈیون کانوے کی جگہ مارک چیپمین کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ہفتے سے ہیملٹن میں شروع ہو گا جبکہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ انگلش ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ 8 وکٹوں سے اور دوسرا میچ 323 رنز سے اپنے نام کیا تھا۔