December 09, 2024 | 09:13 am

مڈل آرڈر بیٹر محمد سلیمان قومی ٹیم میں آنے کے خواہشمند

رپورٹ: ارفع فیروز ذکی۔۔۔ چیمپئنز کپ کی ٹیم ڈولفنز کے مڈل آرڈر بیٹر محمد سلیمان کا کہنا ہے کہ میں ہر فارمیٹ میں پرفارمینس دےکر پاکستان کی نمایندگی کرنا چاہتا ہوں۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد سلیمان نے کہا کہ ایک کھلاڑی کی خواہش ایک ہوتی کہ پاکستان کے لیے کھیلناہےمجھے جس فارمیٹ میں موقع ملےگا میں محنت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو بہت فالو کرتاہوں، اننگز بنانے کا طریقہ دیکھتاہوں، بابراعظم کی کوور ڈرائیو اور یونس خان کی سوئپ بہت پسند ہے، یونیس خان کو شروع میں دیکھتاتھا۔

محمد سلیمان نے کہا کہ سرفراز احمد کھلاڑیوں کو اعتماد دیتے ہیں اور جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ ماحول رکھتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمدحریرہ میرے دوستوں کی طرح ہیں، پاکستان شاہینز میچزکے دوران ان سے کافی سیکھا جبکہ سعودشکیل کیمپ میں ساتھ تھے، ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ فرسٹ کلاس میچز میں پچز کافی چیلنجنگ تھیں لیکن میرا سیزن اچھا گیا، ریڈبال کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی کو کسی فارمیٹ میں مشکل نہیں آتی کیونکہ ریڈبال کرکٹ میں مختلف پچز اور صوتحال میں کھیلنے سے سیکھنے کو ملتا ہے۔