December 09, 2024 | 08:28 am

پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقہ کیخلاف تیاریاں جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف کل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریاں جاری ہیں۔

پاکستان ٹیم نے ڈربن میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی جم کے پریکٹس کی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل دربن میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا میچ 13 کو سینچورئن اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سریز کے بعد پاکستان ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پاریل میں دوسرا ون ڈے 19 دسمبر کو کیپ ٹاؤن اور آخری ون ڈے 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریزکے بعد دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ سینچورئن میں 26 دسمبر اور 3 جنوری کو کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔