December 04, 2024 | 01:29 pm

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کی تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا اور بھارت کے تلک ورما کی تیسری پوزیشن ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی فہرست کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 2 درجہ تنزلی کی بدولت اب آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ سابق کپتان بابراعظم کا لسٹ میں پانچواں نمبر ہے۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست پر نظر ڈالی جائے تو انگلش بولر عادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا دوسرا اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کا تیسرا نمبر ہے۔ 

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اسی فہرست میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا 20 واں نمبر ہے، ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی باؤلرشامل نہیں ہے۔