December 04, 2024 | 12:45 pm

جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 15 رکنی ساوتھ افریقہ ٹیم کی قیادت ہینریخ کلاسن کریں گے۔

ایڈن مارکرم کی سری لنکا کے خلاف سیریز میں مصروفیت کی وجہ سے ہینریخ کلاسن کپتانی کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہینرک کلاسن کی قیادت میں اوٹنیل بارٹ مین، میتھیو بریٹزکے، ڈونووین فریرا، ریزا ہینڈرکس اور پیٹرک کروگر شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں جارج لنڈے، کوینا مافاکا، ڈیوڈ ملر، اینریچ نورٹجے، نقابا پیٹر، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی، اینڈائل سمیلن، اور رسی ڈوسن کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان ٹیم کے ٹیسٹ، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے

خیال رہے کہ آل فارمیٹ پلئیر مارکو جینسن ، کیشو مہاراج ، کگیسو ربادا اور ٹرسٹن سٹبس ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

آل فارمیٹ پلیئرز پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان اور ساوتھ افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 10 ، 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔