December 04, 2024 | 10:08 am

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔

ویلنگٹن کے مقام پر 6 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انگلش اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

بین اسٹوکس کی قیادت میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، جیکب بیتھل، جو رؤٹ، ہیری بروکس اور وکٹ کیپر بیٹر اولی پاپ شامل ہیں۔

ان کے علاوہ کس ووکس، گس اٹکنسن، برائڈن کرائس اور شعیب بشیر پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ ٹیم نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 14 دسمبر کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔