December 04, 2024 | 09:45 am

فیفا فرینڈلی میچ: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کراچی سے دوحہ روانہ

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم سعودی عرب کے خلاف فیفا دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے کراچی سے دوحہ روانہ ہوگئی ہیں۔

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی سے دوحہ روانہ ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے 7 دسمبر کو دوحہ میں ہونے والے سعودی عرب کے خلاف فیفا دوستانہ میچ کے لیے ویمنز اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

قومی ویمن فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ عدیل رزقی ہیں جبکہ ماریہ خان کی قیادت میں گول کیپر: نشہ اشرف، آرضو اور جینہ فاروقی، سارہ خان، مشعل بھٹی، صوفیہ قریشی، مہرین گل، فاطمہ ناصر اور نزالیہ صدیقی شامل ہیں۔

ان کے علاہوہ مڈفیلڈر سوہا ہیرانی، رامین فرید، آمنہ حنیف، ثنا مہدی اور عالیہ صادق، فارورڈ: زحمینہ ملک، اسرا خان، نادیہ خان، انمول حرا اور ایمان مصطفی شامل ہیں۔