قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام نے اسپیڈ پکڑ لی
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو۔ تعمیراتی کام نے سپیڈ پکڑ لی اور صرف 53 روز میں مجموعی طور پر 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا جہاں وہ پویلین کے فلورز پر گئے اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔
محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور نشتوں کے لئے تعمیرکردہ آخری سٹرکچر پر گئے اور گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا۔
اس موقع پر بی محسن نقوی نے خندق کے دونوں اطراف دیدہ زیب گرل لگانے کی ہدایت بھی کی جبکہ قذافی سٹیڈیم کے تعمیر نو کے کام پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے آخری نشتوں سے گراؤنڈ کے نئے ویو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم جانفشانی سے دن رات کام کر رہی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ 10 اکتوبر قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے کام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا اور الحمد اللہ 53 روز میں انتہائی تیزی اور اعلی معیار کے ساتھ کام کیا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو مکمل کر لیں گے، پورا سٹیڈیم سٹیٹ آف دی آرٹ اور عالمی معیار کا بنایا جا رہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نئے اسٹیڈیم میں تقریبا 34 ہزار شائقین کے میچ دیکھنے کی گنجائش ہو گی۔
واضح رہے کہ مین بلڈنگ کا گرے سٹرکچر 100 فیصد جبکہ پویلین بلڈنگ کا گرے سٹرکچر 90 فیصد اور انکلوژرز کے تعمیراتی کام 75 فیصد مکمل ہوگیا ہے، نشستوں کے لیے اسٹرکچر کی تعمیر اور خندق کا کام آخری مرحلے میں ہے۔
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر، ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
-
نوواک جوکووچ کا گیارہویں مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے کاخواب چکنا چور
-
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم کے باہر بھی فنشنگ کے کام میں تیزی آ گئی
-
آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم شامل نہیں
-
دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان
-
چیمپئنز ٹرافی: مختلف ٹیموں کے پاکستان میں پریکٹس میچز کا امکان کم
-
قذافی اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن میں شامل مزدوروں کو ظہرانہ دینے کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم میں دو جدید اسکرینیں نصب
-
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ
-
بابر اعظم پر الزام لگانے والی خاتون کو عدالت نے طلب کرلیا
-
سندھ حکومت کے ایتھلیٹس کو دیے گئے چیکس میں متعدد غلطیاں، کھلاڑی و والدین پریشان
-
ملتان کی کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں ہے: سعود شکیل
-
چیمپئنز ٹرافی: نیشنل اسٹیڈیم کب تک تیار ہوجائے گا؟