November 13, 2024 | 12:06 am

چیمپئنز ٹرافی معاملہ پر پاکستان کا موقف درست ہے، خالد محمود

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) خالد محمود نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی معاملے پر پاکستان کے موقف کو درست قرار دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں خالد محمود، سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی، سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم یوسف اور بھارتی صحافی چندریش نارائن نے گفتگو کی۔

اس دوران سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کا موقف درست ہے۔

عبدالماجد بھٹی نے کہا کہ کھیل اور سیاست کو اب علیحدہ کرنا ہوگا۔

چندریش ناران نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں پاک بھارت کرکٹ میں بڑی خبریں آنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی کو چیپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو دیتے وقت بھارت کے سفر پر بات کرنی چاہیے تھی۔

سلیم یوسف نے کہا کہ بھارت کو کرکٹ کا سوچنا چاہیے، کھلاڑیوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر بار بھارت جانے اور کھیلنے کا فیصلہ کیا، اس بار بھارت کو پاکستان آنے کےلیے انکار نہیں کرنا چاہیے۔