November 13, 2024 | 12:04 am

تبریز شمسی، کارلوس براتھ ویٹ کا لاہور قلندرز سے معاہدہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی اور ویسٹ انڈیز کے کارلوس براتھ ویٹ شامل ہوگئے ہیں۔

تبریز شمسی اور کارلوس براتھ ویٹ نے لاہور قلندرز سے معاہدہ کیا ہے، دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ایونٹ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والوں میں انگلش ٹیم کےٹام ایبل، لیوک ویلز اور ایڈم روزنگٹن بھی شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ لوکل کھلاڑی بھی ہوں گے، جن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

گلوبل سپر لیگ گیانا میں 26 نومبر سے 7 دسمبر کے دوران کھیلی جائے گی، جس میں پاکستان سے لاہور قلندرز شریک ہوگی۔

ایونٹ کی دیگر ٹیموں میں بنگلادیش کی رانگپور رائیڈرز، انگلینڈ کی ہمپشائر ہاکس، آسٹریلیا کی وکٹوریہ اور ویسٹ انڈیز کی گیانا ایمرون واریئرز شامل ہیں۔