بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کے واضح موقف نے آئی سی سی کی پریشانی بڑھادی
چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ہٹ دھرمی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے واضح موقف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پریشانی بڑھادی۔
چیمپئنز ٹرافی کے معاملے میں پاکستان کے سخت موقف کے بعد آئی سی سی کے پاس آپشنز محدود ہوگئے ہیں۔
ہائبرڈ ماڈل کے آپشن کو پی سی بی پہلے ہی مسترد کرچکا ہے، ایونٹ کو پاکستان سے منتقل کرنا بھی آئی سی سی کےلیے ایک چیلنج ہوگا۔
پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کےلیے آئی سی سی کو ٹھوس وجوہات کا تعین کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق صرف ایک ٹیم کی وجہ سے میگا ایونٹ کو متاثر کیا گیا تو دیگر بورڈز کو بھی اس پر تحفظات ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جگہ دوسری ٹیم کی شمولیت کا آپشن موجود ہے، 2009ء کے ٹی20 ورلڈ کپ میں زمبابوے کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا تھا۔
برطانوی حکومت نے زمبابوین پلیئرز کو ویزا دینے سے انکار کیا تھا، آئی سی سی نے ٹورنامنٹ انگلینڈ سے موو کرنے کے بجائے زمبابوے سے مذاکرات کرکے معاملہ طے کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو ای میل میں بھارت کے انکار کی وجوہات، اس کی بنیاد اور شواہد فراہم کرنے کا کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ای میل میں بھارتی موقف کی وضاحت کےلیے سوالنامہ بھی ارسال کیا ہے۔
-
دوسرا ٹی20، جنوبی افریقا نے ریزا ہینڈرکس کی سینچری کی بدولت پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
-
بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
-
شکیب الحسن کا مشکوک ایکشن، انگلینڈ میں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا
-
دماغی سکون سے پرفارمنس میں بہتری آتی ہے، فہیم اشرف
-
چیمپئنز ٹرافی: اجلاس میں چیئرمین پی سی بی نے اضافی معاوضے کی بات نہیں کی، ذرائع
-
آئی سی سی اور بھارت نے پاکستان کی تمام شرائط مان لیں
-
میچ فکسنگ الزامات: لنکا ٹی ٹین لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک گرفتار
-
جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹی20 کیلئے ٹیم پاکستان میں ایک تبدیلی
-
عماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں اسٹالینز نے ڈالفنز کو شکست دے دی
-
بابر اعظم پر ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت میں پیش
-
پی ایس ایل 10 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع