ٹی20 بلائنڈ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونے والے چوتھے ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی کے اراکین مسعود جان، محمد جمیل اور طاہر محمود بٹ نے چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ کی منظوری سے کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کیا۔
میگا ایونٹ میں نثار علی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بدر منیر نائب کپتان ہوں گے۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بی ون کیٹیگری (B1) میں ظفر اقبال، محمد ادریس سلیم، محمد شاہزیب، فخرعباس، محمد آصف، محمد سلمان، بی ٹو کیٹیگری (B2) میں بابر علی، نعمت اللّٰہ، ہارون خان، بی تھری کیٹیگری (B3) میں محمد صفدر، کامران اختر، اکمل حیات ناصر، طلحہ اقبال اور مطیع اللّٰہ کے نام شامل ہیں۔
محمد ایاز، معین اسلم اور محمد راشد ریزرو کھلاڑی ہوں گے، ٹیم آفیشلز میں محمد جمیل ہیڈ کوچ، مسعود جان اسسٹنٹ کوچ، ملک ابرار حسین ٹیم منیجر، نوید حسین عباسی اسسٹنٹ مینیجر جبکہ طاہر محمود بٹ ٹرینر ہوں گے۔
پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا افتتاحی میچ 23 نومبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف لاہور میں کھیلے گی۔
چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکوڈ میں سینئرزکے ساتھ ساتھ نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیاگیا ہے، جنہوں نے حالیہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ امید ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں قوم کی توقعات پر پوری اترے گی۔
-
دوسرا ٹی20، جنوبی افریقا نے ریزا ہینڈرکس کی سینچری کی بدولت پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
-
بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
-
شکیب الحسن کا مشکوک ایکشن، انگلینڈ میں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا
-
دماغی سکون سے پرفارمنس میں بہتری آتی ہے، فہیم اشرف
-
چیمپئنز ٹرافی: اجلاس میں چیئرمین پی سی بی نے اضافی معاوضے کی بات نہیں کی، ذرائع
-
آئی سی سی اور بھارت نے پاکستان کی تمام شرائط مان لیں
-
میچ فکسنگ الزامات: لنکا ٹی ٹین لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک گرفتار
-
جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹی20 کیلئے ٹیم پاکستان میں ایک تبدیلی
-
عماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں اسٹالینز نے ڈالفنز کو شکست دے دی
-
بابر اعظم پر ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت میں پیش
-
پی ایس ایل 10 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع