ون ڈے سیریز میں کامیابی پر نماز شکرانہ ادا کرنی چاہیے: کپتان محمد رضوان
رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں کامیابی پر نماز شکرانہ ادا کرنی چاہیے، 22 سال 23 سال سے نہ جیتنے ولی باتیں ختم کریں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ڈرسنگ روم میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے سیریز جیتنے کی خوشیاں منائیں لیکن پاکستانی ستارے کا خیال رکھیں کہ خوشیمیں کوئی ایسا کام نہ ہوجائے کہ ہمارا ستارا ثر انداز ہو۔
وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ ٹیم سےکوئی اُمید نہیں کررہا تھا کہ آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرائیں گے اور آسٹریلیا کے خلاف جیت سے سیکھنے کا عمل شروع ہوا ہے۔
کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ایک ٹیم ہے جو متحد ہوکر کھیلی ہے اور جن چیزوں میں وہ ہمیں لڑاتے تھے ہم نے ان کو لڑا دیا اور مجھے پوری امید ہے دنیا کی ٹیموں نے ہم سے سیکھا ہوگا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے گولز اور ہدف بڑے بڑے ہونا چاہیے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آسٹریلیا کو واش آوٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ، ورلڈ کپ اور اولمپکس جیسے ٹئٹل جیتنے ہیں، کسی بھی ملک جائیں گے تاریخ رقم کریں گے اور کرکٹ میں جیت کی نئی تاریخیں درج کریں گے۔
کپتان محمد رضوان نے ڈرسنگ روم میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک ہوکر ایک جذبے کے ساتھ کھیلیں گے، میں سب سے فیڈبیک لیتا رہا ہوں، منجمنٹ اور کھلاڑیوں سے مشورے کرتا رہتا ہوں۔
علم میں رہے کہ پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں 2-1 سے شکست دی جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل میچز کا آغاز 14 نومبر سے برسبن میں ہوگا۔
-
جو روٹ کی حکمرانی ختم، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، پی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم
-
سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی
-
چیمپئنز ٹرافی معاملات ادھورے چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی آسٹریلیا چلے گئے
-
حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
-
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں لائنز نے پینتھرز کو شکست دے دی
-
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی
-
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا
-
چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی خود آئی سی سی سے مذاکرات میں مصروف
-
پی سی بی سپر لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم، مزید پیسے لائے جائیں گے
-
مجھے امریکہ سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی آفر آئی تھی: محمداخلاق
-
پاکستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کےپلئیر آف دی میچ اپنی بس مس کر بیٹھے تھے