چیمپئنز ٹرافی کیساتھ کوئٹہ دھماکے سے بھارتی سازش کی بو آرہی ہے: ذرائع
رپورٹ: عبدالماجد بھٹی۔۔۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ وارداتوںکو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دے رہے ہیں۔
بھارت نے ایک دن پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کیا اور اگلے کوئٹہ میں معصوم جانوں سے کھیل کر بھارتی بورڈ کے کیس کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی اور یہ منفی پرو پیگنڈہ کیا گیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال اطمینان بخش نہیں ہےآئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے ساتھ ان واقعات سے بھارتی سازش کی بو آرہی ہے ۔
حددرجہ مصدقہ ذرائع کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے ملتے ہیں یہ واقعہ عین اس وقت ہوا جب ایک دن پہلے بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
کوئٹہ میں ہفتے کی شب وفاقی تحقیقاتی اداروں نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے واقعے کے بارے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اعلی سول اور فوجی افسران کو جو بریفنگ دی اس کے مطابق تحقیقاتی اداروں کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ را نے اپنے سہولت کاروں کی مدد سے کوئٹہ میں ایسے وقت دہشت گردی کی جب ایک دن پہلے بھارت پاکستان آکر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کرچکا تھا۔
تحقیقاتی ادارے سمجھتے ہیں کہ بھارت ایسے وقت دہشت گردی کرکے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اس موقف کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال اچھی نہیں ہے اس لئے بھارتی ٹیم کے لئے پاکستان کا سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ملک میں تحقیقاتی ادارے اس نیٹ ورک کے قریب پہنچ رہے ہیں اور سازش سے پردہ چاک کیا جائے گا۔
ایک ذمے دار نے جنگ کو بتایا کہ ان کے پاس کوئٹہ واقعے کے ٹھوس شواہد ہیں جس کی وجہ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان کے کیس کو کمزور کرنا ہے۔حالانکہ دنیا کی تمام بڑی ٹیمیں پاکستان آکر انٹر نیشنل کرکٹ کھیل رہی ہیں لیکن بھارت کھیل میں سیاست کو ملوث کرکے دہشت گردی کے واقعات کررہا ہے تاکہ پاکستان میں انٹر نیشنل ٹورنامنٹ نہ ہوسکے۔
علم میں رہے کہ9 نومبر کی صبح کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب دھماکے خودکش دھماکا ہوا تھا۔
-
جو روٹ کی حکمرانی ختم، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، پی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم
-
سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی
-
چیمپئنز ٹرافی معاملات ادھورے چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی آسٹریلیا چلے گئے
-
حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
-
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں لائنز نے پینتھرز کو شکست دے دی
-
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی
-
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا
-
چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی خود آئی سی سی سے مذاکرات میں مصروف
-
پی سی بی سپر لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم، مزید پیسے لائے جائیں گے
-
مجھے امریکہ سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی آفر آئی تھی: محمداخلاق
-
پاکستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کےپلئیر آف دی میچ اپنی بس مس کر بیٹھے تھے