November 12, 2024 | 12:54 pm

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی رویے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کردینے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط میں وجوہات مانگی ہیں جس کی بنیاد پر بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے زبانی آئی سی سی کو بتایا تھا کہ وہ پاکستان نہیں جائیں گے۔

آئی سی سی نے چند روز قبل پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آنے کا بتا دیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل نہ ہوا تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل نہ ہوا تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستانی حکومت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے نہ آنے پر اس سے میچز کے بائیکاٹ کا کہہ چکی ہے اور آئی سی سی شیڈول کے مطابق بھارت کو 2024ء سے 2031 ء کے دوران 4 آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کرنی ہے۔