November 12, 2024 | 12:19 pm
پاکستان سے شکست پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو مایوس
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے پاکستان سے ون ڈے سیریز میں شکست پر مایوس ہوگئے۔
نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کا نتیجہ بہت مایوس کن ہے، ٹیلنٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ دینے کا یہ ایک بہت اچھا موقع ہے۔
ا نہوں نے کہا کہ ماضی میں نئے کھلاڑیوں کو موقع نہ دینے کی وجہ سے تنقید کی جاتی رہی، پلان یہی بنایا گیا تھا کہ تمام فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی بورڈر گواسکر ٹرافی میں اچھی کنڈیشن میں ہوں۔
اس سے قبل پاکستان سے شکست پر سابق کپتان مائیکل کلارک سمیت کئی آسٹریلوی کرکٹرز نے کرکٹ آسٹریلیا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
سابق کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف فیصلہ کُن میچ میں پانچ سینئر کرکٹرز کو آرام دینے پر کڑی تنقید کی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
مزید خبریں
-
میں نے ہمیشہ اپنے کھیل پر توجہ دی ہے: بابر اعظم
-
آئی سی سی نے بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا
-
ارشد ندیم نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا
-
شکیب الحسن کا جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کرنے کا انکشاف
-
ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ بھی آسٹریلیا اپنے نام کیلئے پرعزم
-
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان جیفری بائیکاٹ اپنی ٹیم پر برس پڑے
-
برطانیہ کے لینڈو نورس نے فارمولا ون کا ٹائٹل جیت لیا
-
برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
-
برسبین ٹیسٹ میں 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کیا تبدیلی ہوگی؟ کپتان سلمان علی آغا نے بتادیا
-
نیشنل گیمز کا پہلا گولڈ میڈل آرمی کی لیفٹیننٹ مصباح نے جیت لیا
-
نیشنل گیمز شوٹنگ مقابلے، پاکستان نیوی نے نیا ریکارڈ بنادیا