سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے نے جنس تبدیل کرالی، آریان سے اب عنایہ بن گئیں
سابق بھارتی کرکٹر سنجے بانگر کے 23 سالہ بیٹے آریان نے اپنی جنس تبدیل کروانے کے بعد اپنی شناخت انایہ کے نام سے ظاہر کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی آل راؤنڈر سنجے بانگر کے 23 سالہ بیٹے جو پہلے آریان تھے اور جنس تبدیل کروانے کے بعد اب عنایہ بن گئے، انہوں نے کچھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر ہارمونل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے اپنی جنس کی تبدیلی کا سفر شیئر کرنے کے بعد کافی توجہ حاصل کی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیدائشی طو ر پر لڑکا پیدا ہونے والے آریان نے 2023 میں ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی (HRT) شروع کی اور اب انہوں نے ایک ٹرانس جینڈر لڑکی کے طور پر اپنی نئی شناخت حاصل کی ہے جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
عنایہ اس وقت برطانیہ میں کرکٹ کھیل رہی ہیں اور انہوں نے اپنے اس پیچیدہ اور جذباتی سفر کی کہانی سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔
عنایہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کے 11 ماہ کے بعد وہ مکمل خوشی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’پیشہ ور کرکٹر بننے کی کوشش میں وہ ناکامی سے دوچار ہوئیں اور میدان میں روزانہ کی جدوجہد نے ان پر شدید دباؤ ڈالا تاہم انہوں نے کرکٹ کے علاوہ ایک نئی زندگی میں اپنی شناخت حاصل کی اور خود کو نئے انداز میں تلاش کیا۔‘
عنایہ کا کہنا تھا کہ کھیل سے اوپر اٹھ کر ایک اور زندگی موجود ہے، جہاں میں نے خود کو دریافت کیا۔ اس راہ میں کئی چیلنجز آئے، مگر میں اس پر فخر محسوس کرتی ہوں کہ اب میں اپنی شناخت کے ساتھ کھڑی ہوں۔
واضح رہے کہ عنایہ کے والد سنجے بانگر نے بھارت کی جانب سے 12 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے کوچنگ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں ہیں۔
-
جو روٹ کی حکمرانی ختم، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، پی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم
-
سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی
-
چیمپئنز ٹرافی معاملات ادھورے چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی آسٹریلیا چلے گئے
-
حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
-
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں لائنز نے پینتھرز کو شکست دے دی
-
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی
-
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا
-
چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی خود آئی سی سی سے مذاکرات میں مصروف
-
پی سی بی سپر لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم، مزید پیسے لائے جائیں گے
-
مجھے امریکہ سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی آفر آئی تھی: محمداخلاق
-
پاکستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کےپلئیر آف دی میچ اپنی بس مس کر بیٹھے تھے